جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

مشال ملک کو’’دخترکشمیر‘‘کے نام سے پکاراجائے

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے پیرکے روزپیپلزپارٹی کےرہنمااورسابق وزیرداخلہ رحمان سے ملاقات کی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق مشال ملک سے ملاقات کے بعد سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے انسانی حقوق کی تنظیم کوخط بھی لکھاہے جس میں یاسین ملک اوردیگرحریت کانفرس کے رہنمائوں پرتشددکانوٹس لینے کامطالبہ کیاگیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رحمان ملک نے کہاہے کہ مشال ملک کودخترکشمیرکے نام سے پکاراجائے ۔اس موقع پرمشال ملک نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں درندگی کی انتہاکردی ہے جبکہ رحمان ملک نے مشال ملک سے ملاقات کے بعد ان کوپاکستانی پرچم کے پرنٹ کادوپٹہ بھی پہنایاہے ۔جس پرمشال ملک نے رحمان ملک اورپاکستانی قوم کاشکریہ اداکیا۔

گو کہ پاک بھارت کشیدگی ان دنوں تھوڑی ٹھنڈی پڑتی جا رہی ہے تاہم تازہ ترین میڈیا ذرئع کے مطابق بھارت نے اب اپنی اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں کو شارٹ نوٹس پر زیادہ سے زیادہ اسلحہ بنانے کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بھارت سرکار نے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر دفاعی ساز و سامان بنانے والی فیکٹریوں کو پیداوار میں اضافے کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے ۔ انڈیا کے معروف ترین جریدے ’’دی ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کے مطابق بھارتی حکومت نے لائن آف کنٹرول پرپاکستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے حوالے سے جنگی اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں اور سپلائرز کو پیداوار بڑھانے اور نئے معاہدوں کیلئے ہر وقت تیار رہنے کا حکم دیا ہے ۔ علاوہ ازیں بھارتی حکومت نے چند اعلیٰ حکام کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ کشیدہ حالات میں پیدا ہونے والی ضروریات پر قابو پانے کیلئے بھارتی فوج کی صلاحیت اور سکت کا بھی جائزہ لیا جائے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت نے اسلحہ سپلائرز پر واضح کر دیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر اضافی جنگی اسلحہ کے معاہدے ہنگامی بنیادوں پر بھی دیے جا سکتے ہیں تاہم ذرائع کے مطابق اس تازہ ترین حکم کا مقصد بھارت کے دفاعی معاملات کا جائزہ لینا اور اسلحہ انڈسٹریز کی اہلیت ماپنا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…