اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

اداکارہ ماہرہ خان کی فلم رئیس ۔۔۔! بھارت نے قصہ ہی ختم کر دیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث اداکارہ ماہرہ خان کو بڑا جھٹکا لگ گیا ،بھارتی فلم ’’رئیس‘‘سے ماہرہ خان کو نکال دیا گیا ،نئی اداکارہ کی تلاش جاری۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے شدید دباؤ کے بعد پرو ڈیوسر رتیش سدھوانی نے ماہرہ خان کو فلم سے نکانے کا فیصلہ لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل دباو بڑھنے کے بعد رتیش سدھوانی نے یہ تکلیف دہ فیصلہ کیا کہ ماہرہ خان کو فلم سے نکال دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اڑی حملے کے بعد ماہرہ خان کو فلم میں رکھنا نا ممکن ہو گیا تھا۔فلم پروڈیوسر نے بالی ووڈ سے نئی اداکارہ ڈھونڈنا شروع کر دی ہے۔۔
دوسری جانب بالی ووڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں نے مستقبل بچانے کے لیے پلاننگ شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلموں میں کاسٹ ہونے والے فنکاروں نے پاکستانی پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کو نخرے دکھاتے ہوئے من مانی شرائط اور منہ مانگا معاوضہ طلب کرنے لگے تھے۔اس پر پروجیکٹس کے لیے پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں نے زیر غور لانا ہی چھوڑ دیا تھا۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث ممبئی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے بالی ووڈ فلموں میں پاکستانی فنکاراور تکنیکی اسٹاف پر پابندی لگا دی جب کہ زیرتکمیل پروجیکٹس سے انھیں فارغ کردیا گیا ہے۔ اداکار ہ ماہرہ خان کی رئیس ، فواد خان اور عمران عباس کی اے دل ہے مشکل نمائش کے لیے بالکل تیار ہیں جب کہ اداکارہ سجل علی اور عدنان صدیقی بونی کپور کی ہوم پروڈکشن فلم مام اور اداکارہ صبا قمر فلم ہندی میم میں عرفان خان کے مقابل کاسٹ ہوئی ہیں ۔ممبئی فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کی طرف سے پاکستانی فنکاروں اورتکنیکاروں کے بولی وڈ میں کام کرنے پر پابندی اور انتہا پسند ہندؤوں تنظیموں کی طرف سے شدید احتجاج پر ان فلموں کے پروڈیوسرز پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ فنکاروں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں دوبارہ سے ان ہونے کے لیے پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکار بالی ووڈ کا حصہ بنتے ہی ہوم گراونڈ کے لیے نولفٹ کا بورڈ لگا دیتے ہیں جس نے اسے اس مقام تک پہنچایا ہوتا ہے۔واضح رہے اداکارہ وینا ملک ، عمران عباس، سارہ لورین، عمائمہ ملک بالی ووڈ میں وہ کامیابی حاصل نہیں کرسکے جوشہرت اورعزت پاکستانی شوبز انڈسٹری نے انھیں دی

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…