اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی خواتین کے ساتھ شادی کرنے والے افغان مہاجرین کے لئے ویزہ پالیسی مرتب کر لی گئی ہے جس کے مطابق شادی شدہ مہاجرین کو پانچ سال کے لئے ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پشاورسمیت صوبے بھر اورقبائلی علاقہ جات میں پاکستانی خواتین نے رجسٹرڈ اورغیررجسٹرڈ افغان مہاجرین سے شادیاں کی ہیں ۔ تاہم افغان مہاجرین کی واپسی شروع ہونے کے باعث شادی شدہ پاکستانی خواتین کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ بعض پاکستانی خواتین کی طلاقیں بھی ہو چکی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان کمشنریٹ کی جانب سے شادی شدہ مہاجرین کے لئے ویزہ پالیسی مرتب کی گئی ہے جس کے مطابق انہیں پانچ سال کے لئے ویزہ جاری کردیا جائے گا ۔جس کے لئے ایسے پاکستانی خواتین کی تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہے تاکہ انہیں ویزے کی فراہمی کی جا سکے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل افغان حکومت نے مہاجرین کو اپنے ملک واپس لانے کا واضح فیصلہ کیا ہے انکی پائیدار انداز میں بحالی کیلئے تمام کوششیں جاری ہیں،پاکستان اور افغانستان نے دونوں حکومتوں کے درمیان افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے قریبی روابط کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ جبکہ وزیر سیفران عبد القادر بلوچ نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق سہ فریقی اجلاس کے فیصلوں پر خلوص نیت سے عمل پیرا ہیں ، افغان مہاجرین ہمارے بہن بھائی ہیں انکی باعزت وطن واپسی میں خصوصی دلچسپی ہے جبکہ افغان چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبداللہ نے چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی فراخدلانہ میزبانی ، حال ہی میں افغانستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کی امداد کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت نے مہاجرین کو اپنے ملک واپس لانے کا واضح فیصلہ کیا ہے انکی پائیدار انداز میں بحالی کیلئے تمام کوششیں جاری ہیں ۔ دفتر خارجہ کے مطابق وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القادر بلوچ اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ کے درمیان جنیوا میں ملاقات ہوئی جو افغان پناہ گزینوں کے چار فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچے ہیں ۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں موجود پناہ گزینوں کی عزت اور وقار کے ساتھ افغانستان واپسی سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ چار فریقی سٹیرئنگ کمیٹی برائے افغان مہاجرین میں افغانستان پاکستان ایران اور یواین ایچ سی آر شامل ہیں۔ عبد اللہ عبد اللہ نے افغان پناہ گزینوں کی گزشتہ چار دہائیوں سے فراخدلانہ میزبانی کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت افغانستان نے یہ واضح فیصلہ کیا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کو اپنے ملک واپس لوٹنا چاہئے اور انکی افغانستان میں پائیدار انداز میں بحالی کی غرض سے تمام کوششیں کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے حال ہی میں برسلز کانفرنس کے دوران افغانستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر امداد کو بھی سراہا۔ اس موقع پر وزیر سیفران عبد القادر بلوچ نے پاکستان میں ہونیوالے گزشتہ سہ فریقی اجلاس برائے مہاجرین کے دوران کئے گئے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان فیصلوں پر خلوص نیت کے ساتھ عمل پیرا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغان پناہ گزین ہمارے بہن بھائی ہیں اس لئے انکی افغانستان باعزت واپسی میں ہماری خصوصی دلچسپی ہے ۔ عبد اللہ عبداللہ اور عبد القادر بلوچ نے دونوں حکومتوں کے درمیان افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے قریبی روابط کی ضرورت پر زور دیا ۔
پاکستانی خواتین کیساتھ شادی کرنے والے افغان مہاجرین کیلئے حکومت نے بڑا قدام اٹھا لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عالمی منڈی میں سونےکی قیمت کریش کرگئی، تاریخ کی سب سے بڑی کمی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں طویل چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر آئی سی سی کا ردعم...
-
ایک ساتھ 4چھٹیاں، عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی
-
پاکستان میں سونا سستا، آج بھی ہزاروں روپے کی بڑی کمی ہوگئی
-
حکومت نے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا
-
محبت تا ابد
-
جمعرات کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
3روز میں فی تولہ سونا 82ہزار500روپے سستا
-
برطانیہ میں زیادہ تر پاکستانیوں کی جانب سے جنسی جواز کے تحت سیاسی پناہ کی درخواست دینے کا انکشاف
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں پی سی بی نے پلان تیار کرلیا
-
ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ نہ ہونے سے بھارتی براڈ کاسٹرز کو کتنا نقصان ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
9سالہ محبت چند ہفتوں میں ختم، بیوی کومار کر کے لاش کھڑکی سے لٹکا دی















































