راولپنڈی(آئی این پی )ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیاں بڑھتی جا رہی ہیں لیکن پاک فوج بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر دم تیار ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے چین کی نیوز ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے لائن آف کنڑول پر اشتعال انگیز فائرنگ شروع کی، بھارت نے دو روز قبل صرف بدھ کو 25 ہزار گولیاں برسائیں۔ انہوں نے کہا کہ کنڑول لائن پر فائرنگ میں شدت سے کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے، کشیدگی کو سرحد پار سے آنے والے اشتعال انگیز بیانات مزید ہوا دیتے ہیں۔ بھارت کشیدگی کا ذمہ دار ہے تاہم پاک فوج بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر دم تیار ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے 29 ستمبر کو لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے 2 فوجیوں کو شہید اور 9 کو زخمی کیا جب کہ بھارتی فائرنگ سے 8 سویلین افراد بھی زخمی ہوئے۔ انہوں نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی ختم کرنے کے لئے مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز نے ٹیلی فونک پر رابطہ بھی کیا۔ دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاکستان میں دہشت گردوں کی ایک بھی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں ہے، شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی کا مکمل پورا علاقہ کلیئر کر دیا گیا ہے جب کہ اب تک دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں 3 ہزار 500 شدت پسند ہلاک اور ان کے 992 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے 546 اہلکار شہید اور 2 ہزار 285 زخمی بھی ہوئے، سیکیورٹی فورسز اب دیہی علاقوں میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لئے انٹیلی جنس بنیادوں پر کومنگ آپریشن کر رہی ہیں، فورسز اب تک انٹیلی جنس بنیادوں پر 22 ہزار آپریشنز کر کے سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کر چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹس اب تک دہشت گردی کے 166 کیسز کا فیصلہ سنا چکی ہے، ان فیصلوں میں 107 مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی جس میں سے 12 دہشت گردوں کو پھانسی بھی دی جا چکی ہے۔
منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر کابھارت کو دبنگ جواب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































