نیوز ڈیسک :بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ اپنی مشہور فلم ڈیڈی کو پاکستان میں اسٹیج ڈرامے کے طور پر پیش کرنے جارہے ہیں۔انیس سو نواسی کی مشہور زمانہ فلم ڈیڈی کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ فلم کی کہانی باپ اور بیٹی کے رشتے کے گرد گھومتی تھی۔ جسے انتہائی خوبصورت انداز میں بڑی اسکرین پر پیش کیاتھااور اب خبریں گرم ہیں کہ اس شاہکار فلم کو لاہور میں تھیٹرکیاجارہاہے۔ جس کے پریمیئر کے لیے مہیش بھٹ اور پوجا بھٹ 12 مارچ سے شروع ہونے والے ناپا انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول میں شرکت کے لیے اپنے اسٹیج پلے”ڈیڈی“ کے ساتھ کراچی پہنچ رہے ہیں۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق وہ 1989ء میں اسی نام سے ایک فلم بھی ڈائریکٹ کرچکے ہیں جس میں اداکاری سے پوجا بھٹ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا لیکن اب ” ڈیڈی “ کراچی میں اسٹیج ہونے والا ہے۔پوجا بھٹ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ اس ڈرامے کے مرکزی کردار میں دہلی سے تعلق رکھنے والے اداکار عمران زاہد کاسٹ ہیں جب کہ عمران زاہد اسٹیج ڈرامہ میں فلم ”ڈیڈی “ میں انوپم کھیر والا کردار پیش کریں گے۔ ناپا ری پیٹری تھیٹر کے آرٹسٹک ڈائریکٹرزین احمدکے مطابق مختلف ملکوں کے جانے پہچانے تھیٹر آرٹسٹس فیسٹیول میں اپنا فن پیش کریں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































