اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے نئے سال کی ویزہ پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔جس کا اطلاق یکم محرم الحرام سے ہو گا۔ ویزہ پالیسی کے مطابق عمرہ کرنے والوں اور ٹرانزٹ ویزہ کے متعلق فیس میں تبدیلی کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ نئی ویزہ پالیسی کے مطابق سال میں پہلی بار عمرہ کرنے پر کوئی فیس ادا نہیں کرنا پڑے گی جبکہ اس کے بعد دوسری بار ادائیگی کے لئے دو ہزار ریال ویزہ فیس ادا کرنا پڑے گی۔ جبکہ وزٹ ویزہ فیس میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ۔چھ ماہ کے ویزہ کی فیس پانچ ہزار ریا ل، دوسال کے وزٹ ویزہ کی فیس آٹھ ہزار ریال مقرر کر دی گئی ہے ۔ ٹرانزٹ ویزہ کی فیس میں تیس سو ریال کا اضافہ کی اگیا ہے ۔ سنگل انٹری دو ماہ مدت کے ویزہ کی فیس 2 سو ریال مقرر کی گئی ہے ۔ جبکہ بحری راستے سے سعودی عرب آنے والے افراد کو پچاس ریال اضافی فیس ادا کرنا ہو گی۔