جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کرینہ آئٹم سانگ پرفارم کریں گی

datetime 27  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ ادکارہ کرینہ کپور نے ایک آئٹم نبمر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرینہ کپور خان کرن جوہر کی فلم برادرز میں آئٹم سانگ میں پرفارم کریں گی۔ گانے کی کوریو گرافی کترینہ کے آئٹم ’’چکنی چمیلی ‘‘ جیسی ہی ہو گی۔بیبو نے تو کترینہ کے ڈانس سٹپیس کاپی کرنے کے ریہرسل بھی شروع کر دی ہے۔ فلم میں اکشے کمار سدگارتھ ملہوترا کے ساتھ جیکولین فرنینڈس بھی اپنی اداؤں کا جادو جگائیں گی۔ کرینہ اس سے قبل سلمان خان اور سوناکشی سہنا کی فلم ’’دبنگ ٹو‘‘ میں بھی آئٹم نمبر کر چکی ہیں۔ بالی ووڈ ادکاراؤں میں ان دنوں بڑی فلموں میں ادکاری کے ساتھ ساتھ آئٹم نمبر ز کا مقابلہ بھی چل رہا ہے۔ کترینہ کیف چکنی چمیلی اور شیلا کی جوانی جیسے آئٹم نمبرز کرنے کے کروڑوں روپے وصول کر چکی ہیں۔ دوسری طرف بالی ووڈ ہدایت کار شری رام راگھوان نے کہا ہے کہ سیف علی خا ن اور کرینہ کپور کے ساتھ بنائی جانے والی ان کی فلم ناکام ہو گئی تھی ورنہ وہ اس فلم ’’ایجنٹ ونود‘‘ کا سیکوئل بھی بناتے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں وہ خاتون کے مرکزی کردار والی ایک فلم بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے ان کی پہلی پسند دیپکاپڈوکون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے سٹارز کے ساتھ کام کرنے پر فلم اور ہدایتکار پر پیسہ کمانے کا دباؤ ہوتا ہے اور کئی بار کہانی کے ساتھ سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔ راگھوان کے مطابق بعض اوقات ایک آزاد فلم ساز کے ساتھ کام کرنا بہتر ہوتا ہے۔ انہوں نے دیپکا کے ساتھ والی فلم کی تفصیل تو نہیں بتائی لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس کے لیے انہیں کسی آزاد فلم ساز کی تلاش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…