اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

اداکارہ سونم کپور رواں سال گریجوایشن مکمل کر لیں گی

datetime 26  فروری‬‮  2015 |

نیو دہلی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور رواں سال گریجوایشن مکمل کر لیں گی۔ ممبئی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتیس سالہ اداکارہ نے کہا کہ مجھے اپنی پڑھائی مکمل نہ کرنے کا بہت افسوس ہوتا ہے لیکن میں نے اس سال گریجوایشن مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں جلد ہی فارم فل کر کے تیاری شروع کر دوں گی۔ میں نے لٹریچر میں ڈگری لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلمی دنیا میں اتنی جلد قدم رکھنا میرا غلط فیصلہ تھا۔ میں نے ایف اے کرنے کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ میرا خیال ہے کہ مجھے کم از کم چار سال تک انتظار کرنا چاہئے تھا اور اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہی شوبز کی طرف آنا چاہئے تھا۔ واضح رہے کہ سونم کپور نے 2007 میں فلم سانوریا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ اب تک متعدد کامیاب فلموں کا حصہ بن چکی ہیں۔ فلمی دنیا میں انہیں اچھی اداکارہ کے ساتھ ساتھ فیشن آئیکون کی حیثیت بھی حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…