اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سلمان خان کیس: بولی وڈ کے 200 کروڑ روپے خطرے میں

datetime 26  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بولی وڈ سٹار سلمان خان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کیس کا عدالتی فیصلہ تین مارچ تک موخر ہونے پر رواں سال ان کی ریلیز ہونے والی دو فلموں کے پروڈیوسرز نے کچھ راحت کا سانس لیا ہے۔49 سالہ اداکار ان دنوں راج کوٹ کے قریب گوندل میں سورج برجاتیہ کی فلم ‘پریم رتن دھان پایو’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔رواں سال ان کی دوسری متوقع فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ ہے، جس کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد پوسٹ پروڈکشن کا مرحلہ جاری ہے۔بولی وڈ ٹریڈ تجزیہ کار کومل نہتا کا کہنا ہے کہ سلمان خان پر صرف ان دو فلموں کے تقریباً 150 انڈین کروڑ روپے لگے ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے 50 کروڑ روپے مالیت کے کچھ دوسرے منصوبے بھی سائن کر رکھے ہیں۔نہتا نے گفتگو میں بتایا کہ 200 کروڑ کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑنے سے کچھ پریشانی ضرور ہے لیکن سلمان کے پاس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق محفوظ ہے۔یاد رہے کہ سولہ سال پہلے جودھ پور کے قریب نایاب کالے ہرن کا شکار کرنے کی وجہ سے سلمان خان پر مقدمات ہیں اور اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی انہی میں سے ایک ہے، جس کا فیصلہ تین مارچ کو متوقع ہے۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…