جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

انگوٹھوں کی تصدیق کا نظام سرے سے موجود ہی نہیں ڈپٹی چیئرمین نادرا کے انکشاف نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

datetime 25  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی چیئرمین نادرا کے انکشاف نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ڈپٹی چیئرمین نادرا کے مطابق انگوٹھوں کی تصدیق کا سسٹم ہمارے پاس موجود ہے اور اس نظام کے 99.9فیصد رزلٹ صحیح ہوتا ہے تاہم بوڑھے افراد کے انگوٹھوں کی تصدیق کا نظام سرے سے موجود ہی نہیں۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی )نے قرار دیا ہے کہ نادرا کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے نادرا حکام کی نا اہلی کے باعث عدالتوں میں پارلیمنٹیرینزکو ہزیمت برداشت کرنا پڑتی ہے۔ انگوٹھوں کی تصدیق کے لئے نادرا حکام جدید نظام سے استفادہ کریں۔ ریجنل آفس کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں اور عوام میں نادرا کا امیج پٹواری جیسا ہیپی اے سی اراکین نادرا حکام پر برس پڑے اور ہدایت کی ۔ پی اے سی کی سب کمیٹی کا اجلاس ایم این اے عاشق گوپانگ کی صدارت میں ہوا جس میں نادرا کے ڈپٹی چیئر مین نے بریفنگ دی۔ بریفنگ دیتے ہوئے نادرا حکام نے کہا کہ کھردری جلد اور بوڑھے افراد کے انگوٹھوں کی تصدیق کا نظام نادرا کے پاس موجود نہیں ہے۔ پاکستان کے 95فیصد شہریوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اب تک 106.8ملین افراد کے شناختی کارڈ بنائے جا چکے ہیں ۔ نادرا کے پاس موجودہ نظام کے تحت ایک سیکنڈ میں55ملین افراد کی تصدیق کی جا سکتی ہے نئے پروگرام کے تحت عوام کو گھر بیٹھے شناختی کارڈ آن لائن نظام کے تحت بنانے کا نظام جلد شروع کریں گے۔ ملک بھر میں نادرا کے 100سروس سنٹرز موجود ہیں جبکہ551رجسٹریشن آفس ہیں 13غیر ممالک میں نادرا کے رجسٹریشن سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انگوٹھوں کی تصدیق کا سسٹم ہمارے پاس موجود ہے اور اس نظام کے 99.9فیصد رزلٹ صحیح ہوتا ہے تاہم بوڑھے افراد کے انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہو سکتی۔ ایم این اے شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ نادرا کی نا اہلی کے باعث عدالتوں میں پارلیمنٹیرین کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نا اہلی نادرا کی ہوتی ہے جبکہ خمیازہ پارلیمنٹیرین کو بھگتنا پڑتا ہے ۔ شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ انگوٹھوں کی تصدیق کے مسئلے کا کوئی مستقل حل نکالا جائے اور نا اہلی کا تدارک کیا جائے۔ عاشق گوپانگ نے کہا کہ نادرا جس مقصد کے لئے بنایا گیا تھا وہ مقاصد پورے کر کے نئے منصوبے شروع کرنے سے گریز کرے۔ نادراآفس کے باہر عوام کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ نادرا ریجنل آفس کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں آفس کے باہر نادرا کے افسران نے ایجنٹ بٹھا رکھے ہیں۔ جو سادہ لوح لوگوں سے پیسے بٹور رہے ہیں۔ پی اے سی نے ہدایت کی کہ مانیٹرنگ سسٹم قائم کیا جائے اور کرپشن کو روکا جائے ۔ ڈپٹی چیئر مین نے کہا کہ اسلام آباد کے سیف سٹی منصوبہ بھی نادرا کی سربراہی میں کام کر رہا ہے ۔ 30ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈ بلاک کئے جا چکے ہیں۔
افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل اقوام متحدہ کے تعاون سے مکمل کیا ہے ۔ پی اے سی نے وزارت داخلہ میں بوگس اسلحہ لائسنسوں کا مسئلہ بھی زیر بحث کر دیا۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ اس سکینڈل میں ملوث ملزمان نے عدالتوں سے ضمانتیں کر رکھی ہیں جس کی وجہ ایف آئی اے کی ناقص حکمت عملی ہے۔ اس سکینڈل میں قوم کے خزانہ کا 55کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔ ملزمان نے افسران نے ملی بھگ کر کے دوبارہ پوسٹنگ بھی حاصل کر لی ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو مقدمہ کی سپردی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سکینڈل میں نیشنل بینک کے افسران بھی ملوث ہیں ان کے خلاف بھی ایکشن لیں گے۔ اجلاس میں بلوچستان حکومت کی طرف سے جہاز کی خریداری میں مبینہ14کروڑ کے اخراجات کا مسئلہ زیر بحث لایا گیا اور کمیٹی نے ہدایت کی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں یہ مسئلہ بات چیت سے حل کر لیں ۔ کمیٹی کو بتایا گیا بلوچستان حکومت جہاز کی قیمت ادا کرنے میں راضی نہیں ہے۔ پی اے سی کے اجلاس میں سابق حکومت کی طرف سے33بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کا مسئلہ بھی سامنے آیا ہے۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ وزیراعظم کے رولز بنانے کی بجائے 33بلٹ پروف گاڑیاں خریدی تھیں۔ اس کی ذمہ داری سیکرٹری کیبنٹ پر عائد ہوتی ہے ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ سہیل الطاف نے بتایا کہ وزیراعظم کا لیٹر موجود ہے جس کے تحت خریداری کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…