بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں شیشے سے بنے دنیا کے طویل اور بلند ترین پل کو 20 ٓاگست سے سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیشے کا 430 میٹر طویل پل چین کے صوبے ہنان میں تعمیر کیا گیا ہے جس کی چوڑائی 6 میٹر ہے اور یہ زمین سے 300 میٹر بلند ہے۔ منیجمنٹ کمیٹی کے جاری بیان کے مطابق شیشے کے پل نے ڈیزائن اور کنسٹرکشن سمیت 10 عالمی ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں جبکہ پل کا تعمیراتی کام گزشتہ سال دسمبر میں مکمل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق روزانہ 8 ہزار سیاحوں کو پل کا وزٹ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔