بیجنگ (آئی این پی ) چین میں ٹریفک جام کا منفرد حل پیش کر دیا گیا ، گاڑیوں کے اوپر سے سفر کرنے والی نئی ایلیویٹڈ بس نے تجربانی بنیادوں پر صوبہ ہیبے میں اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے ،بس میں300مسافر ایک ہی وقت میں سفر کر سکتے ہیں ، بس میں لمبائی 22میٹر جبکہ چوڑائی7.8میٹر اور اونچائی 4.8میٹر ہے ۔دو میٹر لمبائی سے چھوٹی گاڑیاں بس کے نیچے سے باآسانی گزر سکیں گی اور یہ ایک گھنٹہ میں 40سے50کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی ۔ اگر بس کا تجرباتی بنیادوں پر سفر کامیاب رہا تو بہت جلد چین کے دیگر صوبوں میں بھی سڑکوں پر یہ جلد دوڑتی ہوئی نظر آئے گی ۔ چینی حکام کا کہنا ہے نئی بس مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کو رواں رکھنے میں کارگر ثابت ہو گی۔ جدید بس ایک سال کے اندر چینی سڑکوں پر دوڑتی نظر آئے گی۔