جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

نہ مرد نہ ہی عورتیں، جیلوں کی سیکیورٹی اب کس کے ذمے ہو گی ؟ جان کرحیران رہ جائیں گے

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھونیشور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی مشرقی ساحلی ریاست اڑیسہ میں ریاستی حکومت نے جیلوں کی حفاظت کیلئے خواجہ سرؤ اں کو تعینات کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کی حکومت نے خواجہ سراؤں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک منفرد منصوبہ بنایا ہے۔اڑیسہ ملک کی پہلی ریاست ہے جہاں خواجہ سراؤ ں کو جیلوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیا جا رہا ہے۔سپریم کورٹ نے اس سے قبل خواجہ سراؤ ں کو مرکزی دھارے میں شامل کیے جانے کا کہا تھا۔اس کے لیے خواجہ سراں کو سماج کے دیگر طبقوں کی طرح ملازمتوں کے کمیشن کے امتحان میں شامل ہو کر کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔اوڈیشا کے آئی جی جیل خانہ جات ارون کمار رائے نے بتایا کہ اوڈیشا میں 90 جیلیں ہیں اور یہاں 250 وارڈن کی اسامیاں خالی ہیں۔ان آسامیوں پر تقرری کے لیے خواجہ سرا درخواست دے سکتے ہیں جبکہ جسمانی فٹنس کے امتحانات کے لیے خواجہ سراؤ ں کو خواتین کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔اوڈیشا میں تقریبا 20 ہزار خواجہ سرا آباد ہیں اور ان میں سے دو سے ڈھائی ہزار تعلیم یافتہ ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…