آاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دو نوجوانوں کو برقع پہن کر لفٹ کے لیے گاڑی روکنے کی شرط مہنگی پڑگئی۔ لفٹ ملی نہ شرط کے پیسے،دونوں کو پولیس نے دھر لیا۔گوجرانوالہ میں دو برقعہ پوش نوجوان فیروز والا پل کے قریب برقعہ پہن کر آنے جانے والی گاڑیوں رکنے کا اشارہ کررہے تھے۔ کوئی گاڑی تو نہ رکی لیکن پولیس نے دونوں کو پکڑ کر حوالات کی سیر کرادی۔گرفتار نوجوان علی رضا اور شاہ زیب کا کہنا تھا کہ دونوں میں 200 روپے کی شرط لگی تھی کہ برقعہ پہن کر لفٹ کے لیے سب سے پہلے گاڑی کون روکتا ہے۔ صرف ایک گاڑی روکی تھی کہ پولیس نے پکڑلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کی جارہی ہے کہ دونوں نوجوان کسی واردات میں تو ملوث نہیں ہیں۔