برسلز(این این آئی)دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے اپنی جان کو خطروں میں ڈال کر کچھ بھی کر گزرتے ہیں۔فرانس میں بھی ایسے ہی خطروں کے کھلاڑیوں نے ہزاروں میٹر کی بلندی سے پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماہر نوجوانوں نے یورپ کے 4ہزار809میٹر بلند ترین پہاڑبلانس مٹ کے اوپر ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگائی اور پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے زمین تک پہنچے۔اس خطرناک مظاہرے کے دوران ان کھلاڑیوں نے نہ صرف ایڈونچر کا شوق پورا کیا بلکہ برف سے ڈھکی بلند ترین چوٹی سے زمین تک پہنچ کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوا لیا۔