لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ بدھ کا روز کویت میں تاریخی اہمیت کا حامل بن گیا جب اس کے ایک علاقے مطربہ میں درجہ حرارت 54 ڈگری سینٹی گریڈ یعنی 129 فارن ہائٹ تک پہنچ گیا۔ یہ اب تک دنیا بھر میں ریکارڈ کیا جانے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ موسمیات سے متعلق عالمی تنظیم (ڈبلیو ایم او)نے اس کی تصدیق کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کویت میں شہری ہوابازی کی جنرل مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کے بیورو کے مشیر عیسی رمضان نے بھی مذکورہ درجہ حرارت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک نقشہ بھی پوسٹ کیا ہے جس میں اس روز کویت کے مختلف علاقوں کے درجہ حرارت موجود ہیں۔ ان میں اہم ترین کویت کے شمال مغرب میں واقع علاقہ مطربہ رہا جہاں پر درجہ حرارت 54 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس سے قبل عالمی ریکارڈ 56.7 ڈگری سینٹی گریڈ یعنی 134 فارن ہائٹ کا تھا۔ یہ امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں واقع ڈیتھ ویلی میں 10 جولائی 1913ء کو ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم موسمیات سے متعلق جدید اور ترقی یافتہ اداروں کی اکثریت اس ریکارڈ کی صحت پر شک کرتے ہیں اس لیے کہ اس زمانے میں استعمال کیے جانے والے آلات میں ہمیشہ غلطی کا امکان رہتا تھا۔جہاں تک 13 ستمبر 1922 کو لیبیا میں 58 ڈگری سینٹی گریڈ یعنی 136.4 فارن ہائٹ ریکارڈ ہونے کی بات ہے تو 90 سال بعد یہ واضح ہوگیا کہ وہ صحیح نہیں تھا۔ اس بات کی تصدیق موسمیات کی عالمی تنظیم نے پرانے ریکارڈز پر نظرثانی کے بعد جون 2012 میں جاری اپنی ایک رپورٹ میں کردی تھی۔ایسے وقت میں جب کہ کویت میں اس درجہ حرات کو ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں گینز بک آف ریکارڈزکرہ ارض پر سب سے زیادہ درجہ حرارت کے اندراج کے لیے اپنے صفحات کھول دے گی.. اس کے دو روز بعد موسم سے متعلق مشہور مؤرخ کرسٹوفر برٹ نے ایک غیرملکی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں اس روز دوسرا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ گیا تھا جس روز کویت میں 54 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ گزشتہ بدھ کے روز بصرہ میں درجہ حرارت 53.9 ڈگری سینٹی گریڈ یعنی 129 فارن ہائٹ ریکارڈ کیا گیا۔
اہم اسلامی ملک نے پوری دنیا کا ریکارڈ توڑ دیا، گینز بک آف دی ورلڈ ریکارڈز بھی سوچنے پر مجبور
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































