اسلام آباد(این این آئی) پاکستان اورافغانستان نے سرحدوں سے متعلق معاملات کو فوری حل کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہاہے کہ موثرسرحدی انتظام دونوں ملکوں میں مضبوط تعلقات،امن ،انسداد دہشت گردی کیلئے ناگزیر ہے، بارڈر مینجمنٹ مسائل پرمناسب میکنزم تشکیل دینے کی ضرورت ہے ٗ بارڈر مینجمنٹ کے معاملے پر مشاورت کیلئے مناسب میکنزم مرتب کیا جائے پیر کو افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کی قیادت میں چھ رکنی وفد پیر کو اسلام آباد پہنچا۔وفد میں افغان وزارتِ دفاع اور داخلہ کے علاوہ افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کا نمائندہ بھی شامل ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کی سربراہی میں وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ یہ دورہ سرتاج عزیز اور افغان قومی سلامتی مشیرحنیف اتمار کے ٹیلی فونک رابطے کا نتیجہ ہے ٗوفد نے سیکرٹری خارجہ اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات سرحدی مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنے کی باہمی خواہش کے تحت ہوئے، اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ موثرسرحدی انتظام دونوں ملکوں میں مضبوط تعلقات،امن ،انسداد دہشت گردی کیلئے ناگزیر ہے، بارڈر مینجمنٹ مسائل پرمناسب میکنزم تشکیل دینے کی ضرورت ہے، کیونکہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ سے انسداد دہشتگردی،قیام امن میں مدد ملے گی، بارڈر مینجمنٹ کے معاملے پر مشاورت کیلئے مناسب میکنزم مرتب کیا جائے۔بیان میں کہا گیا کہ اس ملاقات میں پیش کیے جانے والے خیالات دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت تک پہنچانے پر اتفاق ہوا ہے۔دونوں وفود نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موثر سرحدی انتظام امن، انسدادِ دہشت گردی اور دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر طے پایا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور افغان وزیرخارجہ کے درمیان آئندہ ہفتے تاشقند میں ہونے والی سنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ملاقات ہوگی جس میں بارڈرمینجمنٹ پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ اسلام آباد میں وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے دوران پاکستان نے طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی اشتعال انگیزی کا معاملہ اٹھایا۔ جس پر افغان وفد نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ اس قسم کی صورت حال سے بچنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔
پاک افغان کشیدگی، افغان وفد کا دورہ پاکستان ٗکیا طے پایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
لاہور میں فلیٹ سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کی پولیس کو کال، ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی لاش برآمد
-
بیرون ملک جانے والوں کے لیے بڑی پابندی، سفر سے پہلے یہ کام لازمی ہوگیا
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
-
دبئی جانے والے پاکستانیوں سمیت غیرملکی کارکن ہوشیار، نیا قانون سامنے آگیا
-
ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان کے معروف اداکار گھر میں مردہ پائے گئے
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
مومنہ اقبال تنازع: ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے نئے انکشافات سامنے آگئے
-
اب چند منٹ میں ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں! بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار
-
اسلام آباد کے مستقبل کا نیا نقشہ وزیراعظم کو پیش کردیا گیا
-
ٹک ٹاکر ارشمہ کی پر اسرار موت ، پولیس کو اہم شواہد مل گئے



















































