اسلام آباد (این این آئی)وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات کے حکام نے کہاہے کہ چین پاک اقتصادی راہداری کے نتیجے میں پاکستان میں ملازمتوں کے 8 لاکھ نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی ،اس منصوبے کے ملک کے تمام صوبوں کو یکساں فوائدحاصل ہوں گے ، ٹرانسپورٹ کا جدید انفراسٹرکچر پاکستانی معیشت کو عالمی مسابقت کے لئے تیار کرے گا ،پاکستان اپنے محل وقوع ، کم پیداواری لاگت اور چین کی ٹیکنالوجی کی مدد سے نئے اقتصادی مواقع پید ا کر سکتا ہے۔بدھ کووزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور سیاسی جماعتوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے تمام افراد ایک ہی صفحے پر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے مکمل ہونے کے بعد ملک کے معاشی وسماجی حالات میں تیزی سے بہتری آئے گی ۔ انہوں نے بتا یا کہ چین کی کمپنیاں10 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے شبانہ روز محنت کررہی ہے، چین کی کمپنیاں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشنز لائنز کے بہتری کے لئے بھی کام کر رہی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ تھر میں 6600 میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ نصب کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایاکہ چینی سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان معدنیات ، زراعت ، انفراسٹرکچر ، ٹیکنالوجی ، اور صنعتوں کے شعبوں میں پرکشش امکانات موجود ہیں ، چینی تجربہ اور ٹیکنالوجی اور پاکستان کا محل وقوع اور کم پیداواری لاگت ملکر اقتصادی انقلاب لا سکتے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ راہداری منصوبہ بلوچستان اور ملک کی معاشی ترقی کا زینہ ہے‘ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بتدریج بہتری کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں، اس منصوبے کی بدولت بلوچستان میں نئی صنعتیں بنیں گی جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ یہاں کے لوگوں میں معاشی استحکام کی بدولت خوشحالی وبہتر معیار زندگی کی سہولیات میسر آئیں گی۔
پاک چین اقتصادی راہداری ٗ 8 لاکھ نئی ملازمتیں،بڑی خوشخبری سنادی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
لاہور میں فلیٹ سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کی پولیس کو کال، ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی لاش برآمد
-
بیرون ملک جانے والوں کے لیے بڑی پابندی، سفر سے پہلے یہ کام لازمی ہوگیا
-
محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
دبئی جانے والے پاکستانیوں سمیت غیرملکی کارکن ہوشیار، نیا قانون سامنے آگیا
-
ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان کے معروف اداکار گھر میں مردہ پائے گئے
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
مومنہ اقبال تنازع: ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے نئے انکشافات سامنے آگئے
-
میسی کیساتھ ان کا شرٹ نمبر 10 ریٹائر کرنے کا ارجنٹینا کا خواب ادھورا رہ گیا
-
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار
-
اسلام آباد کے مستقبل کا نیا نقشہ وزیراعظم کو پیش کردیا گیا
-
ٹک ٹاکر ارشمہ کی پر اسرار موت ، پولیس کو اہم شواہد مل گئے
-
اب چند منٹ میں ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں! بڑی خبر آگئی



















































