اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

ریچل گل نے پوجا بھٹ کی فلم میں بولڈ کردار کی پیشکش ٹھکرا دی

datetime 2  فروری‬‮  2016

لاہور(نیوز ڈیسک)فیشن انڈسٹری پر برسوں سے راج کرنے والی ماڈل ریچل گل نے اداکاری کے میدان میں اترتے ہی بالی ووڈ فلم میں بولڈ کردار کی پیشکش کوٹھکرادیا۔ انھیں معروف اداکارہ اور فلم میکر پوجابھٹ کی جانب سے اپنی فلم میں ایک بولڈ کردار کرنے کی آفرہوئی تھی لیکن سپرماڈل نے اسے قبول نہ کیا۔جب اس سلسلہ میں ریچل گل سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے نجی ٹی وی چینل کوبتایا کہ بطور ماڈل اور اداکارہ میں سرحدوں کی محتاج نہیں ہوں لیکن میں پہلے ایک پاکستانی ہوں اور کبھی بھی ایسا کام کرنے کا نہیں سوچ سکتی جس سے میرے وطن کی بدنامی ہو۔ مجھے کچھ عرصہ قبل پوجا بھٹ کی جانب سے اپنی نئی فلم میں ایک انتہائی بولڈ کردار آفر ہوا تھا اگر میں چاہتی تو سستی شہرت اور بالی ووڈ میں ”زبردست“ انٹری کے لیے اس کو قبول کرلیتی مگر میری ترجیحات یہ نہیں ہیں۔میں نے ریلیزہونے والی فلم ” ہلہ گلہ“ کے ٹائٹل سانگ میں پرفارم کیا تھا جس کی وجہ سے زبردست رسپانس ملا اور اب پاکستانی فلموں میں اہم کرداروں کی آفرز ہو رہی ہیں۔ ان میں سے ایک فلم ”سایہ خدائے ذوالجلال“ سائن کرنے کے بعد اپنا کام بھی عکسبند کروایا ہے۔ یہ ایک بہت ہی منفرد تجربہ تھا کیونکہ ایکٹنگ ایک مشکل کام ہے اور اس موقع پربہت سے سینئرفنکاروں نے میری خوب رہنمائی کی۔ ریچل نے کہا کہ بڑی اسکرین پر کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔میں نے اب سنجیدگی سے فلموں میں کام کرنے کی ٹھان لی اوراسی لیے اب میں نے فیشن شوزمیں ریمپ پرواک کرنے میں کمی کر دی ہے۔ میری زیادہ توجہ ایکٹنگ اور ڈانس پرہے۔ بالی ووڈ سے اگر کوئی اچھی ا?فر ہوئی تو میں ضرور بھارت میں جا کر کام کرنا چاہوں گی۔ بالی وڈ ایک بڑی فلم انڈسٹری ہے اورپھر کسی دوسرے ملک میں جا کر اچھا اور معیاری کام کیا جائے تو اس سے اپنے ملک کا نام روشن ہوتا ہے۔ اس لیے میں منفرد کرداروں کی تلاش میں ہوں، معمول کی فلمیں اور کردار اگر آفر ہوئے تو میں ان کو کبھی قبول نہیں کروں گی۔



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…