اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندری جڑی بوٹیاں اور مشرومز جلد کے کینسر کو روکنے میں اہم ہیں۔ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق کھمبیوں اور سمندری جڑی بوٹیوں میں ایک نایاب شوگر ہوتی ہے جو جلد کے کینسر کے خلاف اہم مرکب ہے۔ شوگر ایل فکو ز کینسر کے علاوہ بہت سی پیتھالوجیک جس میں سوجن بھی شامل ہے کے علاج میں کارگر ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایل فکوز شوگر میں ذرا سی تبدیلی میلانوما (جلد کے کینسر کی ایک کیفیت) میں بھی کارگر ہے۔ شوگر جیسے کہ گلوکوز اور سکروز جسم میں مختلف طریقوں سے استعمال ہوتے ہیں جبکہ ایل فکوز سیلز کی سطح پر موجود پروٹین کے لیے اہم ہے جو سوجن کا باعث بنتے ہیں تاہم ایل فکوز کے لیول میں تبدیلی چھاتی کے کینسر اور معدے کے کینسر کا باعث بنتا ہے۔ ماہرین کی تحقیق کے مطابق ایل فکوز کے لیول میں تبدیلی پروٹین کی بناوٹ میں تبدیلی کا باعث بنتا ہے جس سے جلد کا کینسر اور دیگر کینسر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پروٹین کے کام اور بناوٹ کو مستقل رکھنے کے لیے فکوکینیئز جین اہم ہوتا ہے جسے فکوز شوگر غیر استعمال شدہ حالت پروٹین میں مزید تبدیلیوں کے لیے بناتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فکوکینیئز میں تبدیلی کا ایک لیول سے بڑھ جانا بھی جلد کے کینسر کی تشخیص ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ پانی پینے سے یا جنیاتی تبدیلیوں سے فکوسائلیشن(فکوکینئز) میں اضافہ ہو سکتا ہے جو کینسر کے خلاف مزاحمتی ادویات کے طور پرجسم کے مدافعتی نظام کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے جلد کا کینسر بہت سی ادویات کے خلاف مزاحم ہو گئے ہیں جبکہ ایل فکوز تھیراپی سے جلدی کینسر پر قابو پایا جا سکتا ہے۔