اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہر سال ایک لاکھ کے قریب آبی پرندے شکار کے دوران استعمال ہونے والے سیسے کے زہر کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔اس امر کا انکشاف جمعرات کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے تحت شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سیسے سے شکار کیے گئے پرندوں کا گوشت کھانے سے انسانی صحت پر کہیں منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تحقیق میں شامل سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ثبوت اب اس بات کے لیے کافی ہیں کہ برطانیہ میں سیسے کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔یہ تحقیق گذشتہ سال آکسفورڈ یونیورسٹی میں سیسے کی تباہ کاریوں کے حوالے سے ہونے والے ایک مذاکرے میں ماہرین کی جانب سے پیش کی گئی مختلف تحقیق کا مجموعہ ہے۔ اس میں یونیورسٹی اور مختلف گروپس کے مباحثوں بشمول وائلڈ فول اور ویٹ لینڈ ٹرسٹ (ڈبلیو ڈبلیو ٹی) اور آرایس پی بی (پرندوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والا ایک ادارہ) کے کیے گئے مطالعے کے نتائج بھی شامل ہیں۔
ماحول پر سیسے کے اثرات کے ساتھ ساتھ محققین نے پرندوں کے شکار کے لیے استعمال ہونے والے اسلحے سے بننے والے سیسے کے انسانی صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کے حوالے سے بھی تحقیقات کی ہیں۔انگلینڈ اور ویلز میں شکار کیے جانے والے پرندے جیسے کہ چکور اور تیتر کو تو سیسے کے ذریعے شکار کیا جاسکتا ہے آکسفورڈ یونیورسٹی میں زولوجی کے اعزازی پروفیسر اور برطانوی فوڈ سٹینڈرڈز ایجنسی کے سابقہ سربراہ لارڈ کریبس نے بی بی سی کو بتایا کہ اس بات کے ’بہت زیادہ ٹھوس شواہد موجود ہیں‘ کہ شکار میں استعمال ہونے والے سیسے سے ’انسانوں اور جنگلی حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔‘
انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’اس بنیاد پر شکار میں سیسے کے استعمال کی روایت کو ختم کرنے کی ہدایت کی جانی چاہیے۔‘سنہ 1999 سے برطانیہ بھر میں شکار میں سیسے کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔ تاہم انگلینڈ، ویلز، سکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں اس حوالے سے قوانین مختلف ہیں۔ لیکن ڈبلیو ڈبلیو ٹی کا کہنا ہے کہ یہ قوانین جو کہ بڑے پیمانے پر آبی جانوروں کے شکار میں سیسے کے استعمال کو روکنے کے لیے بنائے گئے تھے ا±ن پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔مثال کے طور پر انگلینڈ اور ویلز میں شکار کیے جانے والے پرندے جیسے کہ چکور اور تیتر کو تو سیسے کے ذریعے شکار کیا جاسکتا ہے لیکن شکاریوں کو بطخ اور قازوں (بڑی بطخیں) کے شکار کے لیے اس کی متبادل غیر زہریلے ہتھیار استعمال کرنا ہوتے ہیں۔لیکن حال ہی میں ڈبلیو ڈبلیو ٹی نے انگلینڈ میں سپلائرز سے ’مقامی سطح پر شکار کی گئیں‘ 100 بطخیں خریدیں اور ا±ن کی جانچ کی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ تین چوتھائی سے زائد بطخیں ایسی تھیں جنھیں سیسے کے ذریعے ہلاک کیا گیا تھا۔برطانیہ کی شکاری تنظیموں نے سیسے کے خلاف مہم کو شکار کے خلاف مہم قرار دیا ہے وائلڈ فول اور ویٹ لینڈز ٹرسٹ کے ر±تھ کرامی نے بی بی سی کو بتایا ’بہت بڑی تعداد میں لوگ (قوانین کو) نظر انداز کررہے ہیں۔‘برطانیہ کی شکاری تنظیموں نے سیسے کے خلاف مہم کو شکار کے خلاف مہم قرار دیا ہے۔شکار اور تحفظ کے حوالے سے کام کرنے والی برطانوی ایسوسی ایشن کی کرسٹو فر گرافیس نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہم نے ماحول میں پھیلنے والے سیسے کی مقدار کو پہلے ہی کم کر دیا ہے۔ اور جب بات کی جائے انسانی صحت کے حوالے سے تو ایک اندازے کے مطابق خطرات سے نمٹنے کے طریقہ کار بھی موجود ہیں۔ ہمیں فوڈ سٹینڈرڈز ایجنسی کی جانب سے شواہد فراہم کیے گئے ہیں جن کے مطابق یہ فائدہ مند ہیں۔ اس لیے اس پر پابندی بے فائدہ ہوگی، میں موزوں نہیں ہے۔‘انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’وہ تمام لوگ جو شکار کیے گئے پرندوں کا گوشت باقاعدگی سے کھاتے ہیں بالخصوص چھوٹے بچے اس کے منفی اثرات کے خطرات سے دوچار ہیں۔ اس سے ا±ن کی ذہنی نشوونما پر اثرہوسکتا ہے۔‘اگر ہم اپنے بچوں کو سیسے کے رنگ سے رنگے کھلونوں کو چبانے سے منع کرتے ہیں تو پھر ہمیں کیوں انھیں ایسے پرندوں کا گوشت کھانے کی اجازت دینی چاہیے جن میں سیسے کے ٹکڑے شامل ہوتے ہیںکرسٹوفر گرافیس ڈنمارک میں سنہ 1996 سے سیسے کے ذریعے شکار یا اسے اپنے پاس رکھنے پر پابندی عائد ہے۔ برطانیہ میں تحفظ کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے اس قانون کو تجرباتی بنیادوں پر لاگو کرنےپر زور دیا جارہا ہے۔ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے شکاری اور ماہِر حَ?اتِ?ات نیلز کینسٹرپ کا کہنا ہے کہ یہ پابندی اصل میں شکار کے لیے ہی فائدہ مند ہے۔انھوں نے بی بی سی کو بتایا ’ ق±درتی وسائل کے تحف±ظ کا حامی ہوں اور میں ایک شکاری بھی ہوں۔ میرا خیال ہے کہ یہ قدرتی وسائل کے استعمال کا ایک منصفانہ اور پائیدار طریقہ ہے۔ لیکن ہم اسے فضا میں پھیلنے والی زہریلی بھاری دھاتوں کے ساتھ منسلک نہیں کرسکتے۔‘
سیسے کے زہر سے سالانہ ایک لاکھ آبی پرندے ہلاک
29
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں