ہفتہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2026 

قطر کا پاکستانیوں کے لیے 30 دن کے مفت سیاحتی ویزے کا اعلان

datetime 31  اکتوبر‬‮  2026 |

دوحہ(این این آئی)بیرون ملک سیاحت کے خواہش مند پاکستانی شہریوں کے لیے قطر ایک ایسی سہولت فراہم کر رہا ہے

جس کے تحت وہ پیشگی ویزا حاصل کیے بغیر ملک پہنچنے پر مفت سیاحتی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔قطر کی وزارتِ داخلہ کے مطابق پاکستانی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ 30 روز کے لیے یہ سہولت دی جاتی ہے، تاہم اس کے حصول کے لیے بعض شرائط پوری کرنا ضروری ہیں۔وزارتِ داخلہ کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری معلومات کے مطابق پاکستانی شہریوں کی آمد پر مفت سیاحتی ویزا جاری کیا جاتا ہے جس کی مدت زیادہ سے زیادہ 30 دن ہوتی ہے، تاہم ویزے کی مدت ہوٹل کی بکنگ کے مطابق بھی مقرر کی جا سکتی ہے۔اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم تین ماہ باقی ہونا ضروری ہے، اس کے علاوہ مسافروں کے پاس واپسی کا کنفرم ٹکٹ بھی ہونا چاہئے۔قطر کی جانب سے ہوٹل کی بکنگ کے حوالے سے بھی ایک مخصوص شرط عائد کی گئی ہے اور وہ یہ کہ مسافروں کو اپنی ہوٹل ریزرویشن صرف سرکاری سیاحتی ویب سائٹ ڈسکور قطر کے ذریعے کرانا ہوگی، دیگر ویب سائٹس یا آن لائن بکنگ پلیٹ فارمز سے حاصل کی گئی ہوٹل ریزرویشن اس سہولت کے لیے قابل قبول نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ قطر آنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے کسی منظور شدہ انشورنس کمپنی سے ہیلتھ انشورنس حاصل کرنا بھی لازمی ہے، یہ انشورنس قطر کی وزارتِ صحت کی جانب سے تسلیم شدہ کمپنیوں میں سے کسی ایک سے ہونی چاہئے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق مفت آن ارائیول ویزا حاصل کرنے کے لیے مذکورہ چاروں شرائط پوری کرنا ضروری ہے، اگر کوئی مسافر مطلوبہ شرائط اور دستاویزات فراہم نہ کر سکے تو اسے اس سہولت کے تحت ویزا ملنے کی ضمانت نہیں ہوگی۔یہ سہولت قطر کے دیگر ویزا فری داخلے اور سیاحتی ویزا پروگراموں سے الگ ہے، اس لیے مسافروں کو سفر سے پہلے متعلقہ شرائط اور ضروری دستاویزات کی تکمیل یقینی بنانا ہوگی۔ہوٹل بکنگ اور مزید معلومات کے لیے قطر کی سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…