ہفتہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2026 

نوجوان کرکٹر کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان، سافٹ ویئر کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)آئرلینڈ کے لیگ اسپنر بین وائٹ نے 28 سال کی عمر میں پروفیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے ایک سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کمپنی میں ملازمت بھی اختیار کرلی ہے۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بین وائٹ نے آئرلینڈ کی جانب سے اپنا آخری بین الاقوامی میچ گزشتہ سال دسمبر میں کھیلا تھا۔ وہ تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 43 میچوں میں ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں۔بین وائٹ نے جولائی 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا اور انہیں آئرش ٹیم کے مستقبل کے اہم لیگ اسپنرز میں شمار کیا جاتا تھا۔ انہوں نے 38 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلوں میں 36 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وہ 2021، 2024 اور 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آئرلینڈ کے اسکواڈ میں بھی شامل رہے، تاہم ان تینوں ٹورنامنٹس میں انہیں مجموعی طور پر صرف تین میچ کھیلنے کا موقع ملا۔طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں بین وائٹ کو زیادہ مواقع نہیں مل سکے۔ 2023 میں انہوں نے دو ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچ کھیلے۔

بنگلہ دیش کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں تین وکٹیں حاصل کرنے کے بعد وہ سری لنکا کے خلاف اگلے دو ٹیسٹ مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ریٹائرمنٹ کے اعلان کے موقع پر سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بین وائٹ نے کہا کہ آئرلینڈ کی نمائندگی کرنا، تینوں فارمیٹس میں کھیلنا اور تین عالمی کپ مقابلوں کا حصہ بننا ان کے لیے ہمیشہ فخر کا باعث رہے گا۔انہوں نے کرکٹ آئرلینڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے دوران انہیں یادگار لمحات، اہم تجربات، بہت کچھ سیکھنے کا موقع اور ایسے دوست ملے جن سے تعلق زندگی بھر برقرار رہے گا۔آئرلینڈ کے ہیڈ کوچ گیری ولسن نے بھی بین وائٹ کی کرکٹ کے لیے خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بین وائٹ کو بالخصوص ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کی کارکردگی کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…