اسلام آباد (این این آئی)سی ڈی اے نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر نوٹس ارسال کردیا۔
مکان مالک امان اللہ کو بھیجے نوٹس میں گرین ایریا پر بنا سیکیورٹی گارڈ کیبن اور جنریٹر ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ یہ نوٹس پورے دارالحکومت میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے تحت معمول کی کارروائی ہے، دین یا سیاست کو غیر قانونی سرگرمیوں کے دفاع کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ سی ڈی اے کے نوٹس میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ میں بنا کچن بھی بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا گیا۔ 15 دن میں تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر تجاوزات نہ ہٹائی گئیں تو سی ڈی اے خود ایکشن لے گا۔



















































