منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

سرکاری افسران کی سخت نگرانی کا فیصلہ

datetime 15  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)حج، عمرہ یا سیروتفریح کیلئے بیرون ملک جانے والے سرکاری ملازمین کی سخت نگرانی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ایکس پاکستان رخصتوں کی جانچ پڑتال کا نظام ڈیجیٹل کردیا۔ ایئرپورٹس پر ای این او سی کے کیو آر کوڈ سے تصدیق ہوگی۔ حج و عمرہ کی چھٹی کا غلط استعمال کرنے والے بھی شکنجے میں آئیں گے۔حج، عمرہ یا سیروتفریح کیلئے بیرون ملک جانے والے سرکاری ملازمین کی ایکس پاکستان رخصتوں کی سخت جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ایکس پاکستان چھٹیوں کی نگرانی کا نظام ڈیجیٹل کردیا ہے۔ نئے نظام کے تحت ملازمین کے ای این او سی جاری ہوں گے جن پر موجود کیو آر کوڈ ایئرپورٹ پر اسکین کرکے این او سی کی تصدیق کی جائے گی جس سے جعلی یا غیر مستند این او سی کی فوری نشاندہی ممکن ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا نظام ابتدائی طور پر ایف آئی اے کے ہولڈنگ ڈیپارٹمنٹ پر نافذ کردیا گیا ہیجبکہ دیگر سرکاری محکموں کو بھی نظام میں شامل کیا جائے گا۔ تمام سرکاری ملازمین کے ایکس پاکستان سفر کی نگرانی ہوگی، جبکہ حج یا عمرہ کی چھٹی لے کر دیگر ممالک جانے والوں پر بھی نظر رکھی جائے گی۔ حج و عمرہ کے نام پر چھٹی کا غلط استعمال کرنے والے ملازمین بھی شکنجے میں آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…