جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف

datetime 11  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں پولٹری فارمز پر اینٹی بایوٹکس کے غیر ضروری اور حد سے زیادہ استعمال کے باعث خطرناک جراثیم میں مزاحمت پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایسے جراثیم تیزی سے پھیل سکتے ہیں جن پر عام طور پر استعمال ہونے والی اینٹی بایوٹکس مؤثر نہیں رہتیں۔ 2023 میں دیہی پنجاب میں کیے گئے ایک سروے کے دوران معلوم ہوا کہ تقریباً 60 فیصد پولٹری فارمز میں ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بایوٹکس استعمال کی جا رہی تھیں۔

سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ قریباً نصف پولٹری فارمز میں مرغیوں کی افزائش کے عمل کو تیز کرنے کے لیے بھی اینٹی بایوٹک ادویات کا استعمال کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بعض کمپنیاں موجودہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مرغیوں کی خوراک میں بھی اینٹی بایوٹکس شامل کر رہی ہیں۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق اینٹی بایوٹکس کا بے تحاشا استعمال ایسے جراثیم کے لیے سازگار ماحول پیدا کرتا ہے جو ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کر لیتے ہیں، جس کے نتیجے میں ان جراثیم کے زندہ رہنے اور مزید پھیلنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…