اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 8 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل بھی مہنگا کردیا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 370 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی مذکورہ نئی قیمتیں 2 ستمبر کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔



















































