جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا

datetime 27  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ ٰیسک)  ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے نئے مصنوعات کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 9 ستمبر کو کیلیفورنیا کے شہر کیوپرٹینو میں واقع کمپنی کے ہیڈکوارٹرز میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔ ایونٹ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہوگا۔

میڈیا کو بھیجے گئے دعوت ناموں میں ’سرپرائز اینڈ شائن‘ کا جملہ نمایاں کیا گیا ہے، جبکہ دعوت نامے پر روشن ایپل لوگو بھی دکھائی دیتا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس تقریب کے دوران ایپل کی جانب سے آئی فون کے نئے ماڈلز اور ایپل واچ کی نئی ڈیوائسز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ کمپنی اس موقع پر اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون بھی پیش کرسکتی ہے۔

ایپل نے اسی ہفتے نئے میک منی اور میک اسٹوڈیو ماڈلز کا اعلان بھی کیا ہے، جن کی صارفین تک ترسیل 22 ستمبر سے شروع ہونے کی توقع ہے۔

سری کا نیا اے آئی ورژن بھی متوقع

لانچ ایونٹ میں ایپل کی جانب سے سری اے آئی کے نام سے وائس اسسٹنٹ سری کا جدید ورژن متعارف کرائے جانے کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق نئے ورژن میں لارج لینگویج ماڈل (LLM) ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، جس سے سری مختلف ایپس کے ساتھ پہلے سے زیادہ مؤثر انداز میں کام کرسکے گی۔ اس میں میسجنگ اور کیلنڈر جیسی ایپس کے ساتھ بہتر انضمام بھی شامل ہوسکتا ہے۔

یہ ایونٹ ایپل کے لیے اس لحاظ سے بھی اہم ہوگا کہ کمپنی کی قیادت نئے چیف ایگزیکٹو جان ٹرنَس کریں گے۔ موجودہ سی ای او ٹم کک یکم ستمبر کو اس عہدے سے الگ ہوکر ایگزیکٹو چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…