ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

موبائل فونز، لیپ ٹاپس سمیت مختلف الیکٹرانک ڈیوائسز مینوفیکچرنگ کے کیلئے پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

datetime 22  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے سگنلز بوسٹرز، ڈونگلز اور بائیو میٹرک مشینوں اور موبائل فونز،

لیپ ٹاپس سمیت مختلف الیکٹرانک ڈیوائسز کی مقامی سطع پر مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کیلئے جامع پالیسی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ الیکٹرانک ڈیوائسز کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال پر ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ڈیوائسز اور موبائل فونز کے درآمدی بل میں کمی کیلئے میڈ اِن پاکستان پالیسی تیار کرلی گئی ہے مگرپالیسی کی منظوری نہ ہونے کے باعث عملدرآمد تاخیر کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق میڈ اِن پاکستان پالیسی کے تحت موبائل فونز، لیپ ٹاپس سمیت مختلف الیکٹرانک ڈیوائسز پاکستان میں تیار کی جائیں گی،جبکہ سگنلز بوسٹرز،ڈونگلز اور بائیو میٹرک مشینوں کی مقامی تیاری بھی پالیسی کا حصہ ہے۔پالیسی میں الیکٹرانک ڈیوائسز کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال پر ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز شامل ہے،جبکہ درآمدی الیکٹرانک اشیا پر 5 فیصد تک لیوی عائد کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

پی او ایس مشینیں، ٹریکرز سسٹم اور اسمارٹ واچز بھی پاکستان میں تیار کرنے کی تجویز ہے اس اقدام سے ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ حکومت کو کروڑوں ڈالر کی بچت بھی ہوگی،پاکستان میں سالانہ 42کروڑ 23 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی الیکٹرانک ڈیوائسز درآمد کی جاتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…