ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

حکومت نے پہلے بیرونِ ملک سے چینی منگوالی اب اسی کو ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ

datetime 22  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے ملک میں چینی کے موجودہ وافر ذخائر کو مدنظر رکھتے ہوئے درآمد کی گئی

چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار میٹرک ٹن دوبارہ برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حکومتی فیصلے کا دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں چینی کے مناسب ذخائر موجود ہیں، جبکہ عالمی منڈی میں اس کی قیمت بھی بہتر ہے، اس لیے موجودہ اسٹاک کو برآمد کرکے ملک کے لیے زیادہ زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

رانا تنویر کے مطابق چینی کی دوبارہ برآمد سے مقامی مارکیٹ متاثر نہیں ہوگی اور نہ ہی اس اقدام کے نتیجے میں ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حکومت کی شوگر پالیسی پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے موجودہ حکمت عملی کو معاشی طور پر غیر دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے مقامی چینی برآمد کی گئی، جس کے نتیجے میں ملک میں قلت پیدا ہوئی، پھر اس کمی کو پورا کرنے کے لیے مہنگے داموں بڑی مقدار میں چینی درآمد کی گئی۔

مفتاح اسماعیل کے مطابق اب اسی درآمد شدہ چینی کو دوبارہ بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے، جو حکومتی پالیسی میں عدم توازن کی نشاندہی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے فیصلوں اور پالیسیوں کا مالی بوجھ بالآخر عام شہری کو ہی برداشت کرنا پڑتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…