ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

حکومت 12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول کی بھی عام تعطیل کا اعلان کرئے، بڑا مطالبہ

datetime 22  اگست‬‮  2026 |

کراچی ( این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ حضور اکرم نورِ مجسم، سیدِ عالم، حضرت محمد مصطفیٰ ۖ وجہِ تخلیقِ کائنات اور تمام مسلمانوں کے لیے رحمت و ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔

عاشقانِ رسول ۖ جشنِ ولادتِ باسعادت کو عقیدت، محبت اور احترام کے ساتھ شایانِ شان طریقے سے منائیں گے،جشنِ ولادتِ رسول ۖ پوری امتِ مسلمہ کے لیے خوشی، محبت، امن اور اتحاد کا پیغام ہے حکومت تمام متعلقہ اداروں کو متحرک کرکے میلاد النبی ۖ کے پروگراموں کے لیے بہترین انتظامات کرے اور عوام کو مکمل سہولیات فراہم کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت سے 11ربیع الاول کی چھٹی کا مظالبہ کرتے ہوئے کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 11 ربیع الاول کی بھی عام تعطیل کا اعلان کیا جائے تاکہ مسلمانانِ پاکستان اپنے آقا و مولا حضرت محمد مصطفی ٰ ۖ کی ولادتِ باسعادت کی خوشیاں بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا سکیں،انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں عید میلاد النبی ۖ کے جلسے، جلوس، ریلیوں اور دیگر پروگراموں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے۔ تمام صوبوں، شہروں اور علاقوں میں انتظامی مسائل کو بروقت حل کیا جائے، صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت، سیوریج، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں تاکہ عاشقانِ رسول ۖ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے،

انہوں نے کہا کہملک بھر میں جشن عید میلا النبی ۖ شایان شان طریقے سے منانے کیلئے عاشقان رسول گلی ،محلوں ،بازاروں اور گھروں کو سجا کر سبز جھنڈا لہرا رہے ہیں ،نبی کریم ۖ جشن ولادت عقیدت واحترام دورود سلام کی صدائوں میں منائینگے ،پاکستان سنی تحریک کی عظیم الشان میلاد ریلی 11ربیع الاول کی رات لیاقت آباد ڈاکخانہ سے نکلے گی اختتام چھٹن شاہ بابا کے مزار کھار ادر میں ہوگا ،12ربیع الاول کو میلاد جلوس مرکز اہلسنت معین پلازہ سے نکلے گا اورنمائش (نورانی چورنگی ) پاکستان سنی تحریک کے استقبالیہ کیمپ پر اختتام پذیر ہوگا ،میلاد ریلی اور میلاد جلوس کی قیادت سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کرینگے اور استقبالیہ کیمپ نمائش پر خطاب کرینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…