جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکو ل کب کھلیں گے؟ نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

datetime 21  اگست‬‮  2026 |
Summer Vacations in Punjab

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 24 اگست سے پیر تا جمعہ معمول کے مطابق کھلیں گے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سرکاری اسکولوں کے لیے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،

جن پر 15 اکتوبر تک عملدرآمد ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اسکولوں میں پیر سے جمعرات تک تدریسی سرگرمیاں صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک جاری رہیں گی، جبکہ جمعہ کے روز اسکول صبح 8 بجے سے 12 بج کر 45 منٹ تک کھلے رہیں گے۔ڈبل شفٹ اسکولوں میں مارننگ شفٹ پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہوگی۔ جمعہ کو اس شفٹ کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

اسی طرح ڈبل شفٹ اسکولوں کی ایوننگ شفٹ پیر سے جمعرات دوپہر ایک بجے شروع ہوکر شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ جمعہ کے روز ایوننگ شفٹ کے لیے دوپہر 2 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے صوبے کے تمام چیف ایگزیکٹو افسران، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ نئے شیڈول پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ طالبات کے اسکولوں کے اوقات میں 15 منٹ کا فرق ضرورت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی سطح پر ایڈجسٹ کیا جاسکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…