اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، جس کے باعث فی تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 558 روپے بڑھ گئی،
جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 67 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی۔ عالمی سطح پر فی اونس سونا 52 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 547 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔



















































