اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،
جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق پیٹرول بھی 27 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔ قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق 21 اگست سے ہوگا، جس کے تحت صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل دونوں پہلے کے مقابلے میں قدرے مہنگے داموں دستیاب ہوں گے۔



















































