اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخ جاری کردیئے ہیں، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کے نرخ میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 20 اگست کے لیے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے 63 پیسے کمی کی گئی ہے، جبکہ پٹرول 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 363 روپے 6 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔ دوسری جانب پٹرول کی قیمت بڑھ کر 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈیزل پر عائد پٹرولیم لیوی میں بھی اضافہ کیا ہے۔ فی لیٹر لیوی میں 1 روپے 72 پیسے اضافے کے بعد ڈیزل پر مجموعی لیوی 80 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
دوسری جانب پٹرول پر پٹرولیم لیوی کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 80 روپے فی لیٹر برقرار رکھا گیا ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل پر بھی پٹرولیم لیوی میں ردوبدل نہیں کیا گیا، جس کی شرح 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔



















































