بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

چند ایسی اشیا جنہیں وقت پر تبدیل کرکے کئی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسان کی کچھ عادات ایسی ہیں جو اس کی صحت کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں تاہم وہ اپنی سستی اور کاہلی کی وجہ سے اسے تبدیل نہیں کر پاتے اسی لیے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان عادات کو تبدیل کر کے انسان بیماری سے بچ کر اچھی صحت مند زندگی گزار سکتا ہے۔
ٹوتھ برش کو تبدیل کرنا:
عام طور پر لوگ اس جانب توجہ نہیں دیتے اور کافی عرصے تک ایک ہی ٹوتھ برش استعمال کرتے ہیں جب کہ ایک خاص وقت کے بعد نہ صرف اسے تبدیل کردیا جائے بلکہ اس کا رنگ بھی بدل دینا چاہیے۔ ڈاکٹر سیمرا علی کا کہنا ہے کہ ٹوتھ برش جب اپنی مدت پوری کر لیتا ہے تو مو¿ثر طریقے سے کام نہیں کرتا اور دانتوں میں بیکٹریا اور ٹارٹر باقی رہ جاتا ہے جو دانت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ کچھ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ برش پرانا یا نیا ہو جیسے ہی وائرل انفیکشن ہو فوری طور اسے تبدیل کردیں۔
تولیے کو تبدیل کریں:
گھروں میں عام طورکئی افراد ایک ہی تولیہ کافی عرصے تک استعمال کرتے ہیں جس سے جسم پر الرجی اور خارش پیدا ہوجاتی ہے۔ ڈاکٹر روئے کا کہنا ہے کہ تولیے کو ایک دن چھوڑ کر دھونا چاہیے اور اسے مکمل خشک بالخصوص سورج کی روشنی میں خشک کریں جب کہ گیلا تولیہ جسم پر الرجی کا باعث بن سکتا ہے۔ تولیے سے جب ناگوار بو آنے لگے تو اسے فوری تبدیل کردینا چاہیے۔
تکیے کا کور تبدیل کریں:
تکیہ ایک ایسی چیز ہے جس پر انسان رات بھر گزارتا ہے اور اس کے کور پر وقت مٹی اور بیکٹریا موجود ہوتے ہی جو بالوں کے ساتھ ہمارے جسم پر الرجی، ریشز اور خارش جیسی بیماریاں پیدا کرسکتے ہیں اس لیے تکیے کے کور کو ہر متبادل دن میں دھو لینا چاہیے جب کہ ایک سال بعد کور کو تبدیل کردینا چاہیے۔
آنکھوں پر لگایا جانے والا مسکارا:
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آنکھوں پر لگایا گیا مسکارا ایک خاص وقت کے بعد بھوو¿وں کے اوپر حصے میں سوجن پیدا کردیتا ہے جب کہ یہ مزید پھیل کر آنکھ کے نچلے حصے پر سوجن، فنگل انفیکشن او کالے رنگ کے سرکل بنا دیتا ہے جو مزید خطرناک بیماری کی شکل اختیار کر کے آپ کو پلکوں سے محروم کرسکتا ہے۔
لپ اسٹک کو تبدیل کریں:
ایک ہی قسم کی لپ اسٹک ہونٹوں پر ریشز اور خشکی پیدا کردیتی ہے جس سے ہونٹ پھٹنے لگتے ہیں اور خاص طور پر زیادہ گہرے رنگ کی لپ اسٹک زیادہ نقصان دہ ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایک سال کے اندر لپ اسٹک کو تبدیل کرلیں اور گہرے رنگ کی لپ اسٹک سے پرہیز کریں۔
کنگھی کی صفائی کریں:
گندا کنگھا استعمال کرنا بیکٹریا اور انفکیشن کا باعث بنتا ہے اور سر میں پس بھرے زخم پیدا کردیتا ہے۔ جراثیم سے پاک کنگھی کے لیے ضروری ہے کہ اسے ایک ہفتے میں ایک بار ضرور گرم پانی سے دھویں اور اسے ہر سال بعد تبدیل کردیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…