بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

اسلام آباد میں کال سینٹر کے اندر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 284 غیر ملکی گرفتار، ویزے منسوخ

datetime 19  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے گلبرگ گرینز میں کال سینٹر کے اندر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 284 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا

اور ویزے منسوخ کر دیے گئے۔گلبرگ گرینز سے گرفتار ہونے والے تمام غیر ملکیوں کو 15 روز میں پاکستان سے واپس بھیج کر ان کے نام بلیک لسٹ اور فارنرز کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گلبرگ گرینز میں واقع پلازہ سب جیل قرار دے دیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا جس کے مطابق تاحکم ثانی پلازہ کو سب جیل کا درجہ حاصل رہے گا۔انتظام ایف آئی اے کے ذمہ ہوگا۔

ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان کے مطابق تحقیقات میں انتہائی تشویش ناک اور بھیانک انکشافات سامنے آئے ہیں، ملزمان لڑکیوں کی جعلی شناخت بنا کر پاکستانیوں سے رابطے کرتے تھے، مختلف ایپلی کیشنز پر سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں کو لوٹتے تھے۔ ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے کئی پاکستانی شہریوں کو مالی نقصان پہنچایا، گرفتار غیر ملکیوں کے مقامی سہولت کاروں اور ہینڈلرز کا بھی سراغ مل گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض سرکاری اہل کاروں کی ممکنہ معاونت کے پہلو کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…