بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

حکومت نے 2027میں حج کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے بڑی سہولت کا آغاز کردیا

datetime 19  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے حج 2027 کیلئے اخراجات جمع کروانے کیلیے آن لائن سسٹم کا افتتاح کردیا

جس کے تحت عازمین آن لائن پیسے جمع کرواسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے 2027کیلیے حج کے خواہش مند عازمین کیلیے آن لائن پیسے جمع کرانے کے سسٹم کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر سے لوگ آن لائن حج کیلئے فیس جمع کروا سکتے ہیں اور بینک کارڈ کے ذریعے ادائیگی ہوسکتی ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاک حج ایپ کے ذریعے 4لاکھ سے زائد لوگوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ سردار یوسف نے کہا کہ این آئی ٹی بی کے تعاون سے تمام حاجیوں کو آن لائن درخواست دینے کی سہولت دی گئی ہے جبکہ حج کے پورے نظام کو اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چار لاکھ سے زائد لوگوں نے اپنے گھروں میں بیٹھ کر حج کیلئے رجسٹریشن کروائی، آن لائن رقم جمع کرانے کی سہولت کے آغاز کے بعد آج سے حاجی اپنے گھروں میں بیٹھ کر حج اخراجات کو جمع کروا سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ حج 2027کے سرکاری کوٹہ کیلئے ایک لاکھ 7ہزار پانچ سو 27 سیٹیس مختص کی گئیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…