بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

پاکستان سے سعودی عرب جانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

datetime 19  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان سے سعودی عرب سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ایک اور سہولت فراہم کردی گئی ہے،

سعودی عرب کی نئی ایئرلائن ’ریاض ایئر‘ نے لاہور سے اپنے باقاعدہ فضائی آپریشن کا آغاز کردیا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ریاض ایئر کی پہلی پرواز RX676 لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی۔ نئی ایئرلائن کی آمد پر ایئرپورٹ کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم نے طیارے کو روایتی واٹر سیلوٹ پیش کرکے خوش آمدید کہا۔اس موقع پر ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ایئرپورٹ کے سینئر حکام اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔افتتاحی تقریب کے دوران ریاض ایئر کے لاہور آپریشن کے باقاعدہ آغاز کی خوشی میں ربن کاٹا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا۔پی اے اے کے ترجمان کے مطابق ریاض ایئر کی جانب سے لاہور سے پروازوں کا آغاز دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطوں کو مزید وسعت دینے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

اس نئے فضائی روٹ سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں اور زائرین کو بہتر سفری سہولیات میسر آنے کی توقع ہے۔لاہور اور ریاض کے درمیان براہ راست فضائی رابطے کے قیام سے دونوں ملکوں کے درمیان سفری اور عوامی روابط کو مزید فروغ ملنے کی بھی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…