منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

گوگل پاکستان آفس کا افتتاح، وزیراعظم شہباز شریف کا اہم اعلان

datetime 18  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان میں دفتر کھولنے کے گوگل کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کمپنی کے ساتھ ملک کی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔

منگل کو گوگل کے 9 رکنی وفد نے جس کی قیادت گورنمنٹ افیئرز اینڈ پبلک پالیسی کے نائب صدر مسٹر ولسن وائٹ کر رہے تھے اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور محترمہ نٹالی بیکر بھی وفد کے ہمراہ تھیں۔ وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں حکومتی امور اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل تبدیلی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے حکومت کے ”ڈیجیٹل نیشن پاکستان”کے وژن سے آگاہ کیا اور وفد کو بتایا کہ قومی ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کے لیے کئی اقدامات پر عمل درآمد کا کام حتمی مراحل میں ہے۔ وزیراعظم نے آئی ٹی انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور نوجوانوں کو آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کی تربیت دینے کے جاری پروگراموں کے بارے میں وفد کو بریفنگ دی۔ انہوں نے ان مقاصد کے حصول کے لیے گوگل جیسی عالمی ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ اشتراک عمل کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے پاکستان میں دفتر کھولنے کے گوگل کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کمپنی کے ساتھ ملک کی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔ انہوں نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو آگے بڑھانے میں گوگل کے کردار کو سراہا اور ان اقدامات کی تعریف کی جن کی بدولت ہزاروں پاکستانی نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع میسر آئے۔ ڈیجیٹل شعبے میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ گوگل نوجوانوں کی مہارتوں میں اضافے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے اپنی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب جبکہ پاکستان میں گوگل کی موجودگی قائم ہو چکی ہے، گہرے اثرات کے حامل پروگراموں کو مزید وسیع پیمانے پر چلایا جا سکتا ہے۔ مسٹر ولسن وائٹ نے وزیراعظم کو گوگل کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی دفتر پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے گوگل کے عزم کو مزید تقویت دے گا اور موجودہ شراکت داری کو بنیاد بناتے ہوئے پاکستانی نوجوانوں کے لیے طویل مدتی مواقع پیدا کرنے اور مقامی کاروباروں کو عالمی سطح پر لے جانے میں مدد فراہم کرے گا۔

مقامی شراکت داروں کے ساتھ گوگل کی جانب سے قائم کردہ کروم بک اسمبلی لائن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر وائٹ نے کہا کہ پاکستان میں اسمبل ہونے والی کروم بکس کو خطے کے دیگر ممالک میں برآمد کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوگل پاکستان کی نوجوان آبادی کی بے پناہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتا ہے اور آئی ٹی، اے آئی (AI)، گیمنگ اور دیگر شعبوں میں مہارت بڑھانے کے پروگراموں کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔ وزیراعظم، مسٹر ولسن وائٹ، ناظم الامور نٹالی بیکر اور دیگر معززین نے مشترکہ طور پر پاکستان میں گوگل کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر ایک تختی کی نقاب کشائی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…