بیجنگ (این این آئی)چینی کمپنی بی وائے ڈی نے منٹوں میں بیٹری چارج کرنے کی ٹیکنالوجی متعارف کرا دی۔الیکٹرک گاڑیوں کے صارفین کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آگئی،
چینی کمپنی BYDبرطانیہ میں آئندہ 12ماہ کے دوران 300جدید فلیش چارجنگ اسٹیشنز نصب کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، جہاں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے الیکٹرک گاڑی کی بیٹری صرف 9منٹ میں 10سے 97فیصد تک چارج کی جاسکے گی۔کارسکوپس کی رپورٹ کے مطابق BYDآئندہ چند ہفتوں میں برطانیہ میں اپنے پہلے فلیش چارجنگ اسٹیشنز متعارف کرائے گی۔ کمپنی کی جانب سے تیار کردہ یہ نظام چین میں پہلے ہی بڑے پیمانے پر استعمال ہورہا ہے اور اب اسے یورپی مارکیٹ میں بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔BYDکے فلیش چارجر میں دو کنیکٹرز موجود ہیں، ایک گاڑی چارج ہونے کی صورت میں چارجر 1,500کلو واٹ تک کی زیادہ سے زیادہ طاقت فراہم کرسکتا ہے
جبکہ بیک وقت دو گاڑیاں چارج ہونے کی صورت میں ہر کنیکٹر کو 1,000کلو واٹ تک بجلی فراہم کی جاسکتی ہے۔کمپنی کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے بیٹری کو صرف 5 منٹ میں 10 سے 70 فیصد تک چارج کیا جاسکتا ہے جبکہ 10 سے 97 فیصد تک چارج ہونے میں صرف 9 منٹ درکار ہوں گے، شدید سرد موسم میں بھی چارجنگ کی رفتار نمایاں طور پر برقرار رہنے کا دعوی کیا گیا ہے جہاں منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں بیٹری کو 20 سے 97 فیصد تک چارج کرنے میں تقریبا 12 منٹ لگیں گے۔BYDآئندہ ایک سال کے دوران برطانیہ میں 300 فلیش چارجنگ اسٹیشنز نصب کرے گی۔



















































