پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی، خوش نصیب فاتحین کے نمبرز جاری

datetime 17  اگست‬‮  2026 |

1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے اہم خبر سامنے آگئی۔ نیشنل سیونگز سینٹر فیصل آباد میں ہونے والی ڈرا نمبر 107 کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں، جس میں پہلے، دوسرے اور تیسرے انعام کے فاتحین کے نمبرز سامنے آگئے۔

قرعہ اندازی میں پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے مقرر ہے، جبکہ دوسرے انعام کے تین خوش نصیبوں کو 10، 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

پہلا انعام کس نے جیتا؟

جاری نتائج کے مطابق 177110 نمبر والا 1500 روپے کا پرائز بانڈ پہلے انعام کا حقدار قرار پایا ہے۔ کامیاب بانڈ ہولڈر کو ضروری قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔

دوسرے انعام کے فاتحین

دوسرے انعام کے لیے تین بانڈ نمبرز کا انتخاب ہوا ہے۔ ان میں:

804336
985779
987416

شامل ہیں۔ ہر کامیاب شخص کو 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

تیسرے انعام کے 1696 خوش نصیب

قرعہ اندازی میں تیسرے انعام کے لیے مجموعی طور پر 1,696 افراد کامیاب قرار پائے ہیں۔ ہر فاتح کو 18 ہزار 500 روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی عام طور پر ہر تین ماہ بعد ہوتی ہے، جس میں شہری اپنے بانڈ کی اصل مالیت برقرار رکھتے ہوئے انعام جیتنے کا موقع حاصل کرتے ہیں۔

انعامی رقم وصول کرنے کا طریقہ

قرعہ اندازی میں کامیاب افراد مطلوبہ کلیم فارم اور ضروری دستاویزات جمع کرا کے اسٹیٹ بینک بی ایس سی کے متعلقہ فیلڈ آفس، مقررہ کمرشل بینک برانچ یا نیشنل سیونگز سینٹر سے اپنی انعامی رقم حاصل کرسکتے ہیں۔

پرائز بانڈ کی انعامی رقم پر ٹیکس

ٹیکس سال 2026 کے لیے پرائز بانڈ سے حاصل ہونے والی انعامی رقم پر ایکٹو ٹیکس پیئرز کے لیے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 30 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

فاتحین کو ہدایت کی گئی ہے کہ رقم وصول کرنے سے قبل اپنے پرائز بانڈ نمبر اور تمام متعلقہ دستاویزات کی اچھی طرح تصدیق کرلیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…