پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

سیوریج کیلئے کھدائی کے دوران مزدوروں کو سونا مل گیا

datetime 17  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)بیلجیئم کے شہر ڈینڈرمونڈ میں سیوریج لائن کی تنصیب کے لیے جاری کھدائی کے دوران تعمیراتی کارکنوں کو بڑی مقدار میں سونا مل گیا۔

قیمتی خزانے کی دریافت کے بعد پولیس نے شہریوں اور خزانے کی تلاش کرنے والے افراد کو زیرِ تعمیر مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق یہ حیران کن دریافت مشرقی فلیمش علاقے میں واقع ایک عمارت کی مرمت کے دوران ہوئی۔ کارکن سیوریج نظام کے لیے نئی پائپ لائن بچھانے کی غرض سے کھدائی کر رہے تھے کہ انہیں اچانک سونے کی بڑی مقدار نظر آئی، جس پر انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں تقریباً 50 سونے کی سلاخیں اور متعدد سونے کے سکے دکھائے۔ بیلجیئم کے میڈیا کے مطابق برآمد ہونے والے خزانے کی مالیت تقریباً 90 لاکھ یورو، یعنی 1 کروڑ 4 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔رپورٹس کے مطابق سونے کی سلاخیں اور سکے ایک مقامی فلاحی ادارے CAW East Flanders کی ملکیت عمارت کے تہہ خانے میں دیواروں کے اندر چھپے ہوئے ملے۔ایک تعمیراتی کارکن نے بتایا کہ سونا ملنے پر پورا عملہ حیران رہ گیا۔

اس کے مطابق انہیں پائپ لائن کی تنصیب کے لیے زمین کھودتے ہوئے یہ خزانہ ملا اور کسی نے بھی وہاں اتنی بڑی مقدار میں سونا موجود ہونے کا تصور نہیں کیا تھا۔پولیس نے برآمد ہونے والے سونے کی مکمل فہرست تیار کرنے کے بعد اسے وفاقی حکومت کے متعلقہ محکموں کی ایک محفوظ تجوری میں منتقل کردیا ہے۔دریں اثنا، پولیس نے سوشل میڈیا پر طنزیہ انداز میں خبردار کیا کہ سونے کی خبر سامنے آنے کے بعد ممکنہ طور پر خزانے کے متلاشی افراد اس مقام کا رخ کرسکتے ہیں۔ حکام نے تعمیراتی مقام کے گرد لگائی گئی باڑ کے قریب جانے سے بھی لوگوں کو منع کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قیمتی خزانہ ملنے کے باوجود اس مقام پر پہنچنے کی کوشش کرنا کسی طور فائدہ مند نہیں ہوگا۔ابھی یہ فیصلہ سامنے نہیں آیا کہ قانونی طور پر اس خزانے کا اصل حقدار کون ہوگا اور برآمد ہونے والا سونا کس کے پاس جائے گا۔ پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ اس غیر معمولی خزانے کو قانونی تقاضوں کے مطابق درست اور مجاز ہاتھوں تک پہنچایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…