ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

datetime 15  اگست‬‮  2026 |

نیویارک(این این آئی)ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے اور تیل بردار ٹینکرز پر حملوں کی اطلاعات کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

تجارتی سرگرمیوں کے دوران خام تیل کی دونوں اہم اقسام کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زیادہ اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 1.45ڈالر یا 1.67فیصد اضافے کے بعد 88.52ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 1.15ڈالر بڑھ کر 82.40ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ہفتہ وار بنیاد پر بھی دونوں اقسام کے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ برینٹ کی قیمت میں قریبا 6فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں 5.4فیصد ہفتہ وار اضافہ متوقع ہے۔آئل مارکیٹ کے ماہر اینڈریو لیپوو نے کہا کہ نئے حملوں کی اطلاعات اور جنگ بندی کے معاہدے پر مذاکرات میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے کے باعث ہفتے کے اختتام پر تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔انہوں نے خبردار کیاکہ اگر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پر عائد رکاوٹیں برقرار رہیں تو صورتحال مزید سنگین ہوکر ایک بڑے بحران کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے، اس لیے یہاں جہاز رانی میں کسی بھی طویل رکاوٹ سے عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے اور قیمتوں میں مزید اضافے کے خدشات پیدا ہوسکتے ہیں۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے واضح پیشرفت نہ ہونا اور ٹینکرز پر حملوں کی اطلاعات نے تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات کو دوبارہ بڑھا دیا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا محاذ کھولتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کسی بھی وقت آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دے دے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…