جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ سہولیات میں اہم پیش رفت

datetime 14  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ای پاسپورٹ کی سہولت مزید آسان بنانے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اعلیٰ حکام کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کی مجموعی کارکردگی، جاری منصوبوں اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ای پاسپورٹ سروسز کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ حکام نے اس بات کا جائزہ لیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ سے متعلق خدمات تک زیادہ سہل اور تیز رسائی کیسے فراہم کی جاسکتی ہے۔اجلاس میں ای پاسپورٹ میں موجود جدید سکیورٹی فیچرز اور عالمی معیار کے حفاظتی نظام کے حوالے سے حکام کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ادارے میں ڈیجیٹل نظام کو مزید فعال بنانے اور خدمات کے معیار میں بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

محمد علی رندھاوا نے متعلقہ افسران کو قانونی اور پالیسی اصلاحات کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مختلف اقدامات کے لیے ذمہ داریاں بھی تفویض کیں۔انہوں نے کہا کہ ای پاسپورٹ سے متعلق منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں، خصوصاً بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ کی سہولیات زیادہ مؤثر اور آسان انداز میں دستیاب ہوسکیں۔حکام کے مطابق ای پاسپورٹ سسٹم میں جدید ڈیجیٹل سہولیات اور سکیورٹی ٹیکنالوجی کے اضافے سے پاسپورٹ سروسز کا معیار مزید بلند ہوگا اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ان خدمات تک رسائی بھی زیادہ سہل بنائی جاسکے گی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…