جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی

datetime 14  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں حالیہ تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مارکیٹ میں دباؤ کی بڑی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد منافع حاصل کرنا بتائی جا رہی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد کم ہو کر 4,326.75 ڈالر فی اونس ہوگئی، جبکہ دسمبر کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت تقریباً ایک فیصد کمی کے بعد 4,382.50 ڈالر فی اونس پر آگئی۔رپورٹس کے مطابق جمعرات کو سونا 5 جون کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچا تھا، تاہم بعد ازاں اس کی قیمت میں 1.3 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔دوسری جانب دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔ چاندی کی اسپاٹ قیمت 0.4 فیصد گھٹ کر 64.17 ڈالر فی اونس جبکہ پلاٹینم 0.3 فیصد کمی کے بعد 1,711.84 ڈالر فی اونس پر آگیا۔ اس کے برعکس پیلیڈیم 1,306.98 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق سونے کی حالیہ تیزی کے بعد بعض سرمایہ کار اپنے حصص سے منافع حاصل کر رہے ہیں، جبکہ اس وقت سونے کی قیمت کو مزید اوپر لے جانے کے لیے کوئی بڑا نیا محرک بھی سامنے نہیں آیا۔ماہرین کے مطابق امریکی مہنگائی کے نسبتاً حوصلہ افزا اعداد و شمار نے بھی قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ پر اثر ڈالا ہے۔ جولائی کے دوران امریکا میں پروڈیوسر قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ صارفین کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…