جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی

datetime 13  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں کئی روز تک قیمتوں میں اضافے کے بعد خام تیل کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.29 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 87.69 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) بھی 1.30 ڈالر سستا ہوکر 81.97 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی ایک بڑی وجہ 2026 کے دوران عالمی سطح پر تیل کی طلب میں اضافے کے اندازوں میں کمی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں نے عالمی معاشی سرگرمیوں اور تیل کی طلب کے امکانات کو متاثر کیا ہے۔دوسری جانب اوپیک نے اپنی ماہانہ آئل مارکیٹ رپورٹ میں 2026 کے لیے عالمی تیل کی طلب میں اضافے کی پیش گوئی مزید کم کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب عالمی طلب میں یومیہ 5 لاکھ 80 ہزار بیرل اضافے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…