اسلام آباد(نوز ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،
جس کے باعث مختلف اقسام کے خام تیل کے نرخ بڑھ گئے۔مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 0.56 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 83.67 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔اسی طرح برطانوی خام تیل 0.31 فیصد مہنگا ہونے کے بعد 89.19 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا، جبکہ متحدہ عرب امارات کے مربن خام تیل کی قیمت بھی 0.44 فیصد بڑھ کر 89.49 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس کے نرخ بھی اوپر گئے۔
قدرتی گیس کی قیمت میں 1.34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 2.804 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔



















































