اسلام آباد(نوز ڈیسک)عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتیں بھی مزید بڑھ گئی ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 42 ڈالر اضافے کے بعد 4,415 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔دوسری جانب پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4,200 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے مقرر ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3,601 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے ہوگئی۔چاندی کی قیمت میں بھی تیزی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 146 روپے اضافے کے بعد 7,111 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔



















































