بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان

datetime 12  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(نوز ڈیسک) ذرائع کے مطابق جنوری سے مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو دیا جانے والا 67 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا مالی ریلیف رواں ماہ ختم ہوجائے گا،

جس کے بعد ستمبر سے بجلی کے بلوں پر اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔دوسری جانب بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اپریل سے جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین سے 23 ارب روپے سے زائد وصول کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو دے دی ہے۔ اس ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کی صورت میں بجلی صارفین سے تقریباً ایک روپے فی یونٹ اضافی وصول کیے جانے کا امکان ہے، تاہم حتمی رقم نیپرا کی سماعت اور فیصلے کے بعد طے ہوگی۔علاوہ ازیں نیپرا نے جون 2026 کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

یہ اضافی رقم اگست کے بجلی کے بلوں میں کے الیکٹرک سمیت ملک کی تمام ڈسکوز کے صارفین سے وصول کی جائے گی۔تاہم 75 پیسے فی یونٹ کا یہ اضافہ لائف لائن صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اور پری پیڈ میٹر استعمال کرنے والے صارفین پر لاگو نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…